aala taleem yaafta nahi hu

اعلی تعلیم یافتہ نہیں ہوں، آغا علی۔۔

اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرا شوق ہی میرے روزگار کا ذریعہ بن گیا۔ سچ بتاؤں تو اداکاری کے علاوہ میرے پاس کوئی اور آپشن تھا بھی نہیں۔ فیس دینے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے اس لیے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرسکا صرف گریجویشن کیا ہے۔آغا علی نے مزید کہا کہ بالی ووڈ پسند ہے تاہم اب شاید اسے نظر لگ گئی ہے کیونکہ متعدد فلمیں کچھ خاص اچھی نہیں تھیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا مسئلہ یہ ہے کہ کام کسی اور ہوتا ہے کرتا کوئی اور ہے۔ پاکستان میں 2008 کے بعد سے سینما کی رونقیں بحال نہیں ہوسکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں