aakhri program ho sakta hai

آخری پروگرام ہوسکتا ہے، ن لیگی۔۔

مسلم لیگ ن کے رہنماجاویدلطیف نے کہاہے کہ کابینہ کے ارکان گرفتاریوں کاعندیہ دیدیتے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو، نیب کو اپنے اثاثو ں کے بارے میں سب کچھ بتا چکاہوں۔سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کابینہ کے ارکان گرفتاریوں کاعندیہ دیدیتے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو، نیب کو اپنے اثاثو ں کے بارے میں سب کچھ بتا چکاہوں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر اربوں کا الزام لگا لیکن اس نیب کوجتنااستعمال تحریک انصاف کی حکومت نے کیاہے ، اس سے زیادہ استعمال شائدپرویز مشرف نے ہی کیا ہوگا ۔ جاویدلطیف کاکہنا تھا کہ سیف الرحمان نے جو کیاوہ غلط تھا اور جج ارشد ملک نے جو فیصلے کئے ان کی بھی مذمت کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان کا وزیراعظم یہ کہنا شروع کردے کہ میں فلاںا دارے کے ساتھ ہوں تودوسرا ادارہ کیاپاکستان کا ادارہ نہیں ہے ؟مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو بیانیہ اپنایا،اس بیانیے کے مطابق عدالتوں سے فیصلے آنا شروع ہوگئے ہیں ،اب یا آئین کو مان لیں یا فیصلے کو نہ مانیں ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں