aaj news or jabri bartarf reporter ka moqif

آج ٹی وی زمین بوس ہونے لگا۔۔

طویل عرصے تک آج ٹی وی پر ایک ٹولے کا کنٹرول رہا جس سے ورکرز کی اکثریت تنگ تھی اللّٰہ اللّٰہ کر کے انتظامیہ کو ہوش آیا اور اس ٹولے کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر یہ تبدیلی اس وقت تباہ کن ثابت ہوئی جب چینل کی باگ ڈور ایک ایسے شخص کے سپرد کر دی گئی جسے الیکٹرانک میڈیا کا ایک دن کا بھی تجربہ نہیں، ان صاحب نے آتے ہی بیورو چیف کی مشاورت سے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ چینل سے بیورو چیف کے دشمنوں کا تو صفایا ہو گیا مگر متبادل ہائرنگ یا مناسب ہائرنگ نہ ہونے سے چینل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔پپو نے انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ  مزید تباہی سے بچنے کے لیے فوری طور پر کسی چینلز کا تجربہ رکھنے والے کسی سینئر صحافی کو اہم زمہ داریاں سونپے اور اسے بہترین ٹیم ہائر کرنے کے اختیارات دے تاکہ چینل دوبارہ سے اپنی پہچان بحال کر سکے پپو نے بتایا ہے کہ نئے ڈائریکٹر نیوز نیوز ڈیسک، پی سی آر، ایم سی آر، این ایل ایز سمیت کسی بھی شعبے سے متعلق کچھ سوجھ بوجھ نہیں رکھتے نہ ہی انہیں نیوز روم میں ورکرز کی زمہ داریوں کی سمجھ ہے، اس وقت نیوز روم جیسے حساس ڈیپارٹمنٹ کو ٹرینی طالبات کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے وہاں پہلے سے موجود صحافیوں میں بےچینی پھیل گئی ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں