aaj news headoffice mein breast cancer se mutaliq agahi simenar

آج ٹی وی صحافیوں کا استحصال کر رہا ہے،کےیوجےدستور

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمد ناصر، جنرل سیکریٹری نعمت خان و دیگر عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ نے آج ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے مسلسل استحصال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چینل انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فی الفور صحافیوں کو تنخواہیں ادا نہ کیں تو کے یو جے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو خطوط لکھ کر ملکی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے چینل کے خلاف کارروائی کے لیے کہے گی۔ اپنے بیان میں صدر خلیل ناصر نے کہا کہ صحافی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ چینل کو چلارہے ہیں مگر اربوں روپے کمانے والے چینل مالکان ان کو مہینے کے اختتام پر تنخواہ بھی ادا  نہیں کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے  خبردار کیا کہ وہ اپنے آج کی انتظامیہ صحافی دشمن رویہ بدلے اگر ایسا نہ کیا گیا تو کے یو جے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو خطوط لکھ کر ان سے آج ٹی وی کے اشتہارات روکنے کا مطالبہ کرے گی۔ جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا کہ صحافیوں کو مہینہ پورا ہونے پر تنخواہ ادا کرنا انتظامیہ کا فرض ہے مگر آج چینل کی انتظامیہ اس فرض کو ادا کرنے سے گریز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا آج ٹی وی دو دو ماہ تک تنخواہ ادا نہیں کرتا جو قانون سے متصادم اور قابل سزا عمل ہے۔ دریں اثنا کے یو جے دستور کے رہنمائوں نے سماء اور ہم نیوز کی طرف سے بروقت تنخواہیں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بونس اور ترقیاں دینے پر ان اداروں کو سراہا اور کہا کہ میڈیا کے دیگر ادارے بھی اس عمل کی پیروی کریں۔ کے یو جے دستور نے ملازمین کو میڈیکل انشورنس ادا کرنے پر جسارت انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حالیہ دنوں میں جسارت نے تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔ ہوشربا مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اداروں  کو چاہیے کہ وہ تنخواہوں میں مزید خاطرخواہ اضافہ کریں۔ کے یو جے نے روزنامہ ڈان اور جیو سمیت دیگر اداروں پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے پر بھی ضرور دیا۔ کے یو جے رہنمائوں نے روزنامہ امت کی انتظامیہ پرزور دیا کہ وہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں