mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

آج ٹی وی میں عید سے پہلے تنخواہ ریلیز۔۔

آج  ٹی وی میں عید سے پہلے تمام ملازمین کو تنخواہ ادا کر دی گئی۔آج  ٹی وی میں مالکان کی جانب سے مارچ کے مہینے میں  نئی انتظامیہ لائی گئی ۔۔ بول ٹی وی چھوڑنے والے معصوم رضوی جو کہ آج ٹی وی کی لانچنگ ٹیم میں بھی شامل تھے ان کے ڈائریکٹر نیوز کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد جہاں کچھ ناخوشگوار فیصلے ہوئے وہیں  بہت سے قابل اور لائق لوگوں کی ہائرنگ بھی کی گئی جن میں رپورٹرز، اینکرز، ڈیسک، پروڈکشن اور کیمرہ مین شامل ہیں۔نئی ٹیم اس بات کا دعوی کر رہی تھی کہ ملازمین کو تنخواہ بروقت ادا کی جائیں گی۔کراچی کے نئے بیوروچیف اقتدار انور نے کچھ رپورٹرز کو ری شفل کیا، ٹیم میں نئے خون کا اضافہ کیا،ان سے وعدہ کیاگیا کہ تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں گی جس کے بعد اب کراچی بیورو کی خبریں بھی ڈسکس ہونا شروع ہوگئی ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ بہت عرصے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عید سے پہلے تمام ملازمین کو تنخواہ ادا کر دی گئی نئی ٹیم کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بتدریج اپریل مئی اور جون کی تنخواہیں ٹائم پر ادا کی گئی۔۔اس بات کے لیے یقینا اج ٹی وی کہ مالکان انتظامیہ اور معصوم رضوی کی نئی ٹیم قابل تعریف ہے صحافی اداروں کے بروقت تنخواہ ادا کرنے سے  پروفیشنل اور ایماندار صحافیوں کی جہاں دلجوئی ہوتی ہے وہی کام میں نکھار بھی اتا ہے۔امید ہے نئی انتظامیہ اس سلسلے کو برقرار رکھے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں