Aaj TV License Cancellation Notice From PEMRA

آج ٹی وی کو لائسنس منسوخ کرنے کی وارننگ

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مین سٹریم میڈیا پر جگہ نہ ملنے کے باعث اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔اسحاق ڈار کاویڈیو پیغام ان کے صاحبزادے اور نواز شریف کے داماد علی ڈار نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں خود پر لگنے والی مبینہ پابندی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ 2 روز قبل ایک ٹی وی چینل (آج نیوز)کو انٹرویو دے رہے تھے کہ انٹرویو کے دوران ہی پیمرا کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ اگر انٹرویو بند نہ ہوا تو چینل کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا جس پر انہوں نے مجبور ہو کر میرا انٹرویو ختم کردیا۔اسحاق ڈار نے کہا افسوس ہے کہ عمران خان نیازی خود 2 سال سے زیادہ عرصہ مفرور تھا لیکن ان کے ٹی وی پر انٹرویوز ہوتے تھے ، اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت تھی لیکن ہماری حکومت نے ایسی کوئی قدغن نہیں لگائی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں