آج سے کراچی میں اخباری اسٹالز بند۔۔

مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس اخبار مارکیٹ میں ہوا،جس میں کہا گیا کہ شہر بھر سے اخبارات کے اسٹالز ہٹانا اور اخبار فروشوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، اجلاس سےشیخ محمود،اشرف خیام،محسن رضا، ناصر نثار،شفیق بھائی،عبدالحمید ڈاڈا اور محمد اقبال نون نے خطاب میں اسٹالز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اخبار فروش پریشانی کے عالم میں ہیں اور ان کے اخبارات کے اسٹال ہٹائے جا رہے ہیں جس سے وہ بےروزگار ہو رہے ہیں،ہم نے کونسا جرم کر دیا ہے کہ اخبار فروشوں کے اسٹالز ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ اخبارات کے اسٹال انتظامیہ کی منظوری سے قائم ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ صورت حال کے پیش نظر بدھ 20 نومبر سے کراچی بھر کے اسٹالوں کو بند کر دیا جائے گا اور تین دن بعد تمام اخبارات کی سیل روکنے کے لئے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا،ہم اپنے احتجاجی پروگرام کو کراچی کے بعد پورے سندھ کی سطح پر پھیلائیں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں