aaj news headoffice mein breast cancer se mutaliq agahi simenar

آج نیوز سے جبری برطرفیوں کی مذمت، بحالی کا مطالبہ

 کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے آج نیوز سے صحافیوں کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چینل فی الفور تمام صحافیوں کو بحال کرے۔تفصیلات کے مطابق آج نیوز کی انتظامیہ نے صحافیوں کو بلا کر کہا کہ وہ اپنا استعفی پیش کریں۔ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں ان کو ٹرمینیشن لیٹر جاری کردیا گیا۔ اپنے بیان میں صدر کے یو جے دستور خلیل احمد ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا کہ آج انتظامیہ نے یہ شرمناک فعل اس وقت انجام دیا جب کچھ عرصے پہلے نہ صرف وفاقی حکومت نے چینلز کو اربوں روپے کے واجبات ادا کیے بلکہ ان کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی چھوٹ دی ہے۔ کے یو جے دستور کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  آج نیوز کی انتظامیہ فی الفور تمام صحافیوں کو بحال کرے بصورت دیگر کے یو جے احتجاج کے ساتھ ساتھ مختلف فورمز پر اس معاملہ کو اٹھائے گی۔ کے یو جے رہنماؤں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور چئیرمین پیمرا سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کے یو جے رہنماؤں نے کہا وفاقی اور صوبائی وزیر اطلاعات تنخواہیں وقت پر ادا نہ کرنے اور صحافیوں کو جبری طور پر نکالنے والے چینلز کے اشتہارات روکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں