mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

آج  نیوزسے انفوٹینمنٹ کی پوری ٹیم فارغ۔۔

آج نیوز سے ایک اور اینکر نے نیو فلور کے بڑے کے عتاب سے تنگ آکر استعفی دے دیا جب کہ چینل انتظامیہ نے پورے انفوٹنمنٹ شعبے کو ہی فارغ کردیا اور وہاں کام کرنے والے گیارہ ورکرز کو برطرفی کا پروانہ تھما دیا۔۔ پپو کے مطابق اینکر بول، اسٹارایشیا، میٹرو ون نیوز میں بھی کام کر چکا ہے جبکہ آج نیوزسے دوسال سے منسلک رہا، البتہ اب نیوز فلورپر چلنے والی سازشوں نیوز فلور کے بڑے کے عتاب اور کنٹرولر نیوز کے غیرمناسب روئیے سے تنگ آکر اپنا نیا سفر چند دنوں بعد شروع کرنے جا رہا ہے۔ پپو کے مطابق اینکر ڈان نیوز جوائن کررہا ہے دوسری جانب حال ہی میں استعفی پیش کرنے والے بلدیاتی رپورٹر کے ساتھ ہونے والے مزید معاملات سامنے آئے ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ بلدیاتتی رپورٹر کو سما ٹی وی سے ایک خاتون لے کر آئی تھیں اور رپورٹر کی تنخواہ بھی سما سے زیادہ رکھی گئی تھی۔ تاہم نیوز فلور کے نان پروفیشنل روئیے سے رپورٹر چند دنوں میں ہی تنگ آگیا۔ خبریں چلانے سے لے کر نیوز کور کرنے تک ہر معاملے میں مسئلہ ہو رہا تھا جس پر پپو نے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ مذکورہ رپورٹر کسی وقت بھی اڑان بھر کر سنو ٹی وی جاسکتا ہے۔ پپو نے مزید بتایا ہے کہ بلدیاتی رپورٹر نے جانے سے قبل ایک خیر باد میسج آفیشل گروپ میں شئیر کیا جس میں تمام لوگوں کا نام لکھ کر شکریہ ادا کیا گیا لیکن نیوز فلور کے بڑے کا نام کہیں نہیں لکھا تاہم بعد میں کسی کے کہنے پر انہوں نے نیوزفلور کے بڑے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں