آج نیو کا ایک اور رپورٹر آج نیوز کو خیر آباد کہہ گیا حال ہی میں سماء ٹی وی سے آج نیوز جوائن کرنے والا بلدیاتی رپورٹر سنو ٹی وی کو پیارا ہوگیا۔ پپو نے یکم فروری کو عمران جونیئر ڈاٹ کام پر دی گئی خبر میں پہلے ہی یہ خبر دے دی تھی کہ۔۔خبر کا لنک درج ذیل ہے۔۔
پپو کے مطابق نیوزفلور پر لابنگ اور سیاست کے باعث وہاں کام کرنے والے ذہنی اذیت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کام والے لوگ جان چھڑا کر ادارہ چھوڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جیسے ہی جس کو اچھا موقع ملتا ہے وہ ادارے سے ریزائن کردیتا ہے۔۔پپو نےمزید بتایا کہ یکم فروری کو ہی آج نیوزکے بورڈروم میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں چینل مالک نے ادارے کے تمام شعبوں کے ہیڈز کو طلب کیا تاکہ چینل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور بہتری کیلئے کوئی حکمت عملی بنائی جاسکے۔ سب پہلے اکاونٹس کے محکمے سے ریکوری کے معاملے پر بات چیت کی گئی اکاونٹس ہیڈ نے چینل مالک کو تفصیل سے بریف کیا اور مالک کو اپنی بریفنگ دی۔دوسری بریفنگ چینل کے سیلز منیجر نے دی، انہوں نے بتایا کہ نیوز روم کی پالیسیز کی وجہ سے سیلز پر شدید فرق پڑا ہے۔ سیلز مینجر نے مالک کو بتایا کہ کمپنیز ایڈیٹوریل پالیسیز کو لے کر آج نیوز پر اعتماد نہیں کر رہے۔ تیسری بریفنگ ڈائریکٹر ایچ آر کی جانب سے دی گئی، انہوں نے اپنے دفاع میں کہا کہ ہم تو صرف لوگوں کو نکالنے میں لگے ہوئے ہیں روزانہ نیوز فلور سے برطرفیوں کا میسج ملتا ہے اسی پر کام کر رہے ہیں جس پر چینل سی او او نے نیوز فلور کے بڑے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب کیا آپ کی پرفارمنس میں ملازمین کو برطرفیوں کے علاوہ کچھ اور ہے تو بتائیں جس پر چینل مالک نے سی او او کو روک دیا اور آگے بات نہیں کرنے دی ۔