Aaj News salary and electricity issues

آج نیوز میں تنخواہوں اور بجلی کا بحران۔۔

آج نیوز نے بھی ورکرز کو مالی بحران کا نشانہ بناناشروع کردیا ہے، فروری کی تنخواہ اٹھارہ اپریل کو دی گئی جب کہ مارچ کی تنخواہ کا کوئی پتہ نہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ آج نیوز میں ہر ماہ دس تاریخ تک تنخواہ آجاتی ہے لیکن مارچ کی تنخواہ اب تک دس سے پندرہ ہزار والی سیلری والوں کو بھی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ورکرز شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔آج نیوز میں سیلری بحران کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران بھی نظر آرہا ہے ۔۔ ہر طرف اندھیرا کردیاگیا ہے۔۔سیکنڈ فلور کے لئے لفٹ بھی بند کردی اگر سیڑھیوں سے جائیں تو وہاں مکمل اندھیرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے موبائل کی ٹارچ جلانا پڑتی ہے۔۔پپو کے مطابق زیادہ تر اے سی بھی بند رکھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے شدید گرمی میں ورکرز بیچارے پسینہ پیسنہ ہوجاتے ہیں۔۔لیکن پسینہ خشک ہونے کے باوجود بھی انہیں سیلری نہیں دی جاتی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ بجلی کا بحران انتظامیہ کا پیداکردہ ہے کیوں کہ اس بار بجلی کا بل پینتالیس لاکھ آگیا جس کی وجہ سے انتظامیہ نے تمام فالتو بتیاں اور اے سی بندکرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں