aaj news peon is headache

آج نیوزکا ایک چپڑاسی، سب پہ بھاری۔۔۔

آج نیوزکے کری ایٹو ڈپارٹمنٹ کے چپڑاسی سے پورا شعبہ ہی تنگ ۔۔۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ چپڑاسی چھ  سات ماہ سے پورے ڈپارٹ کے لئے ایک چیلنج بناہوا  تھا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ چپڑاسی صفائی ستھرائی کے معاملے میں انتہائی غلیظ ہے، واش روم سے باہر آنے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چائے بناتا ہے، ڈسٹ میں سے شاپر اٹھاکر کھانا شاپر میں  ڈالتا ہے۔۔چائے کے برتن دھونے کی زحمت بھی نہیں کرتا، بلکہ جھوٹے برتنوں میں دوبارہ چائے پلادیتا ہے۔۔ گندے موزے کھانے کے برتنوں کے ساتھ رکھ دیتا ہے ، پپو کا کہنا ہے کہ چپڑاسی کی ان کرتوت سے متعلق کئی بار انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کیاگیا لیکن پپو نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ چپڑاسی کسی کی تگڑی پرچی پر رکھاگیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی متعدد بار شکایتوں کے باوجود اس کے خلاف کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔۔جب کہ اس کی بے خوفی اور دیدہ دلیری کا یہ حال ہے کہ وہ برملا کھلم کھلا کہتا ہے کہ اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے والے چپڑاسی کی نفاست مشہور تھی اور اس کی چائے پینے کے لئے دوسرے شعبوں سے لوگ یہاں آتے تھے لیکن اب یہ حال ہوگیا ہے کہ کری ایٹیو کے لوگوں نے موجودہ چپڑاسی کے ہاتھ سے کھانا پینا بند کررکھا ہے۔۔ پپو کے مطابق آج (بدھ) اس چپڑاسی کا تبادلہ کردیاگیا ہے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں