آج نیوز کا مالی و انتظامی بحران ابھی تک جاری ہے، ابھی تک چینل انتظامیہ تمام ملازمین کو نومبر کی تنخواہ بھی نہیں دے سکی ہے جبکہ چند ملازمین کو جن کی تنخواہ ستر ہزار یا اس سے کم ہے انھیں اکتیس دسمبر کو سیلری ادا کر دی گئی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے ایک مالک عمرے کی ادائیگی کے لئے اپنے والد کے ساتھ گئے ہوئے ہیں تو دیگر مالکان اپنی فیملیز کے ساتھ دبئی میں نیو ائیر منانے روانہ ہو چکے ہیں سونے پر سہاگا یہ ہے کہ ڈائریکٹر فنانس بھی سردیوں کے مزے لینے اپنی فیملیز کے ساتھ پاکستان ٹور پر ہیں۔۔دوسری طرف آج نیوز کے ملازمین پائی پائی کے محتاج ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ آج نیوز میں پچھلے چھ ماہ سے شدید مالی بحران چل رہا ہے ۔ محکمہ فنانس کے مطابق آج نیوز اس وقت خسارے میں چل رہا ہے لیکن دوسری جانب چینل انتظامیہ اور نیوز کے بڑوں کے اللے تللے اپنی جگہ جاری ہیں۔ نیوزروم کے بڑےانہیں چھ ماہ میں بیرون ملک کے تین دورے کرچکے ہیں۔ ادھر آج نیوز نے مالی بحران سے نکلنے کے بجائے خود پر ایک اور بوجھ بھی ڈال دیا ہے آج نیوز کو نیا کنٹرولر نیوز بھی مل گیا ہے کنٹرولر نیوز اے آر وائی اے آج نیوز آئے ہیں اور انھوں نے آج نیوز جوائن بھی کر لیا ہے آج نیوز میں ان سے پہلے ایک اور کنٹرولر آئے تھے جو کہ نیوز فلور کے بڑے کی ناتجربے کاری کو دیکھ کر چینل چھوڑ کر چلے گئے تھے اب دیکھنا ہے کہ نئے کنٹرولر کس طرح ناتجربے کار نیوز فلور کے بڑے کے ساتھ چل سکیں گے ۔

آج نیوز، ملازمین کو نومبر کی تنخواہ نہیں ملی۔۔
Facebook Comments