mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

آج نیوز ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کرے، کے یوجے دستور۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کےقائممقام صدر محمد منصف اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے آج نیوز کی انتظامیہ کی طرف سے تنخواہوں میں تاخیر کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام تنخواہیں فی الفور ادا کرے۔ کے یو جے دستور کے ذمہ داران نے کہا کہ ماہانہ کروڑوں روپے کمانے والے میڈیا مالکان  اپنے ورکز کی تنخواہیں وقت پر جاری نہیں کرتے جس کے باعث ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت آج نیوز کے ملازمین کے لیے ضروریات زندگی کو پوری کرنا مشکل ہوا ہے اور فیس نا بھرنے  کی وجہ سےبچوں کواسکول سے نکالا جارہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کےیوجے دستورکےرہنماوں کا کہنا تھا کہ آج نیوزانتظامیہ نےفوری طور پر تنخواہیں جاری نہیں کی توبصورت دیگر بھرپور احتجاجی  تحریک شروع کی جائے گی۔کے یو جے رہنماؤں نے چئیرمین پیمرا سے مطالبہ کیا کہ وہ آج نیوز کی طرف سے تنخواہوں کی بروقت ادا نہ کرنے پر چینل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کریں اور ان کو پابند کریں کہ وہ تنخواہیں فی الفور ادا کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں