آج نیوزمیں چارکے ٹولے کا راج جاری ہے، پسند ناپسند کی بنیاد پر برطرفیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔۔ کراچی سے تین رپورٹرز کو فائر کردیا گیا ان رپورٹر میں (و،الف،شین) شامل ہیں۔۔اس این ایل ای کو فارغ کردیاگیا جس نے کچھ عرصہ قبل ہیڈلائن میں بھارتی گانا لگایاتھا جس کی خبر پپو نے عمران جونیئرڈاٹ کام پر دی تھی۔۔ اس کے علاوہ دو آؤٹ ڈور کیمرہ مین بھی فائر کردیئے گئے۔۔اسی طرح آج نیوز اسلام آباد سے ڈیسک ہیڈ اور دو کیمرہ مینوں سمیت چھ افراد کو برطرفی کا پروانہ تھمادیاگیا، اس سے قبل لاہور بیورو سے بھی کافی لوگ نکالے گئے تھے۔۔ پپو کےمطابق مالی بحران کی آڑ میں ڈاؤن سائزنگ کا بہانہ بناکر صرف ایسے لوگوں کو نکالا جارہا ہے جن کی چار کے ٹولے سے سے نہیں بنتی۔۔ پروڈکشن انچارج کو رات گیارہ سے بارہ بجے کے پروگرام کا پرڈیوسر بناکر اس کی نوکری بچالی گئی کیونکہ یہ بھی چار کے ٹولے میں شامل ہے، اب یہ پروڈکشن ہیڈاس پروگرام کی اسکرپٹنگ ادھر ادھرسے کرواکر اپنا کام نکلواتا ہے، پپو کے مطابق موصو ف کو سگریٹ پھونکنے، گالیاں بکنے اور چارکے ٹولے کے سربراہ کو مخبریاں کرنے کے علاوہ کچھ آتا جاتا نہیں، اگر مالکان اور انتظامیہ (ایچ آر ) ہماری بات کی تصدیق کرنا چاہیں تو اس بندے کا کام کے حوالےسے ٹیسٹ لے سکتے ہیں۔۔چار کے ٹولے کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد سینہ بہ سینہ میں دی جائے گی۔
آج نیوزمیں 4 کے ٹولے کاراج، برطرفیاں جاری۔۔
Facebook Comments