آج نیوز کے حوالے سے پپو نے تین جون کو خبر دی تھی کہ ’’آج ٹی وی زمین بوس ہونے لگا‘‘ (عمران جونیئر ڈاٹ کام پر اسی ہیڈنگ کو لکھ کر سرچ کرینگے تو پوری خبر سامنے آجائے گی۔۔ اب اس حوالے سے آگے کی داستان سنیں۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ نئے ڈائریکٹر نیوز نیوز ڈیسک، پی سی آر، ایم سی آر، این ایل ایز سمیت کسی بھی شعبے سے متعلق کچھ سوجھ بوجھ نہیں رکھتے،آج نیوز کو ٹائی ٹینک بنانے میں دن رات مصروف ہیں۔۔ ان کے آنے سے پہلے آج نیوز جو ٹاپ ٹین چینلز میں شمار ہوتا تھا،اب ریٹنگ میں شروع کے پندرہ نمبروں والے چینلز میں بھی نہیں رہا۔۔آج نیوز میں کام کرنے والے سینئر لوگ بتاتے ہیں کہ نئے ڈائریکٹر نیوز اور بیورو چیف کراچی ایک دوسرے کے بازو بنے ہوئے ہیں۔۔نئے ڈائریکٹر نیوز کو جیسا مشورہ دیا جاتا ہے وہ من و عن عمل کررہے ہیں۔۔ نا تجربہ کاری کی وجہ سے ڈائریکٹر نیوزکو پتہ نہیں چل رہا کہ ٹھیک کیا ہے اور غلط کیا ہے؟ چینل کی مارکیٹ ریپوٹیشن کا یہ حال ہوگیا ہے کہ کوئی بھی سینئر یا جونیئر رپورٹر آج نیوز کا رخ نہیں کررہا۔ پپو کے مطابق حال ہی میں ڈائریکٹر نیوز نے چار رپورٹرز کے انٹرویو کئے جن میں دو رپورٹرز کا تعلق جی این این سے تھا، ایک کسی ویب چینل سے آیا تھا اور ایک ٹوئنٹی فور کراچی بیورو کا رپورٹر تھا، لیکن ان چاروں نے آج نیوز جوائن نہیں کیا ۔۔ آج نیوز کے نئے ڈائریکٹر نیوز اب تک دو رپورٹرز اور ایک پروڈیوسر سمیت ایک سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کو نوکری سے فارغ کر چکے ہیں۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج نیوز میں تبدیلی لانے سے متعلق تمام پلاننگ بیوروچیف کے کمرے میں نئے ڈائریکٹر نیوز کے ساتھ کی گئی جس کی آڈیو بھی لیک ہوگئی ہے اور پورے دفتر میں اکثر ملازمین کے موبائل فون کی زینت بنی ہوئی ہے حیران کن بات یہ ہے کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود چینل کے مالکان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔۔آج نیوز کے برطرف رپورٹرز سے جب عمران جونیئر ڈاٹ کام نے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنی برطرفی کا ذمہ دار بیوروچیف کو ٹھہرایا۔۔پپو نے آج نیوز سے متعلق آڈیوز بھی حاصل کرکے ہمیں بھیج دی ہیں۔۔جس میں کون کیا کہہ رہا ہے، یہ باتیں آئندہ آپ کو بتائیں گے۔۔
آج نیوز میں تبدیلی لانے کی ساری پلاننگ ’’لیک‘‘۔۔
Facebook Comments