آج نیوز کی انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ ادارے میں مارچ کی تنخواہ ایک سے دو روز میں ادا کردی جائے گی یہ بات آج نیوز کے گروپ چیف شہاب زبیری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے دو رکنی وفد سے ملاقات میں کہی وفد میں کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور مجلس عاملہ کے رکن زاہد بھٹہ شامل تھے۔ شہاب زبیری نے کہا کہ انتظامیہ ادارے میں تنخواہوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی سی تمام کوششیں کررہی ہے سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں جنہیں حل کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ فروری کی تخواہ 11 اپریل کو ادا کی گئی ہے اور ایک سے دو روز میں مارچ کی تنخواہ بھی ادا کردی جائے گی۔(لیکن مارچ کی بھی تنخواہ بھی اب جاری کردی گئی ہے) اس طرح رواں ماہ میں آج نیوز میں دو تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے آج نیوز کی انتظامیہ کا تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ کے یو جے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ آج نیوز میں میڈیا ورکرز کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسئلے کا شکار تھے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے کے حل کیلیے مثبت اقدامات سے یہ مسئلہ حل ہوا ہے دیگر میڈیا ہاوسز جہاں تنخواہوں کی عدم ادائیگی یا تاخیر سے ادائیگی کے مسائل ہیں انہیں آج نیوز سے سبق سیکھنا چاہیے۔
آج نیوز میں رواں ماہ دو تنخواہوں کی ادائیگی۔۔
Facebook Comments