آج نیوز میں چینل مالک کی جانب سے ڈی این کو کارکردگی بنانے کے لئے دی جانے والی ڈیڑھ ماہ کی مہلت پوری ہوچکی لیکن چینل میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آسکی۔۔ بلکہ مسلسل زوال کی جانب رواں دواں ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے معاشی حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ ستمبر کی سیلری تاحال نہیں دی جاسکی جس کی وجہ محکمہ فنانس میں اشتہارات کی رقم کی وصولی کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے۔۔پپو کے مطابق آج نیوز میں چینل مالک کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر فرسٹ فلور پر اہم میٹنگ بلوائی گئی جس میں ڈائریکٹر نیوزا ور سی ای او شریک ہوئے ۔۔چینل مالک نے مایوسی کے لہجے میں ڈائریکٹر نیوز سے حالیہ الیکشن نشریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں جس پر وہ دھیمے لہجے میں پہلے تو ٹال مٹول کرتے رہے اور پھر مالک کا موڈ دیکھ کر الیکشن ٹرانسمیشن کے بارے میں بتاتے رہے چینل مالک بیرون ملک ہونے کے باوجود آج نیوز کی نشریات دیکھ رہے تھے جس سے وہ خاصی مایوسی کا شکار نظر آئے۔کیوں کہ دوسرے چینلز پر جو خبر چلتی تھی وہی خبر کاپی پیسٹ ہو کر پانچ منٹ بعد آج نیوز پر چلتی تھی آج نیوز کی ریٹنگ کو لے کر پہلے ہی بڑا مسئلہ چل رہا ہے آج بھی آج نیوز ریٹنگ کے لحاظ سے ٹاپ ٹوئینٹی میں بھی نہیں ہے ۔۔ پپو کے مطابق آج نیوز کراچی بیورو میں اب ایک نیا ڈرامہ شروع کر دیا گیا ہے بیورو کے لئے ایک الگ پالیسی مرتب کر دی گئی ہے جس کے تحت بول نیوز سے آئے ایڈیٹر کو بیورو کا کنٹرول سونپ دیا گیا۔ کراچی بیورو میں رپورٹرز بہت زیادہ تنگ ہیں کیونکہ ڈائریکٹر نیوز اب کسی بھی معاملے پر نہ تو بات کرتے ہیں نا ہی کسی قسم کی نیوز پر ڈسکشن ہوتی ہے پپو کا کہنا ہے کہ آئندہ ہ چند دنوں میں آج نیوز میں دو نئے رپورٹرز بھی لائے جا رہے ہیں جن میں ایک کا تعلق دنیا اور دوسرے کا تعلق سماء ڈجیٹل سے ہے ساتھ ہی جلد کنٹرولر نیوز بھی چینل جوائن کر لینگے۔۔
![mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/06/aaj-news-400x320.jpg)
آج نیوز میں کیا ہورہا ہے؟؟
Facebook Comments