mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

آج نیوز میں خاتون رپورٹرکی جبری برطرفی۔۔

آج نیوز میں مزدوروں کے عالمی دن سے ایک دن پہلے خاتون رپورٹر کو اچانک بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے بغیر نوکری سے فارغ کردیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔خاتون رپورٹراپنی اچانک برطرفی پر کافی حیران و پریشان بھی ہے۔۔ وہ ایک سال سے چینل میں جانفشانی سے کام کررہی تھی۔۔اور کبھی انتظامیہ کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے شکایت کا موقع بھی نہیں دیا تھا۔۔۔پپو کے مطابق خاتون رپورٹر کو نئے ڈائریکٹر نیوز نے اچانک استعفے کا کہا،جب استعفے کی وجہ پوچھی تو کوئی تسلی بخش جواب بھی نہیں دیا گیا، یہی نہیں خاتون رپورٹر کے ساتھ اہانت آمیز سلوک کیا گیا، اس کے دفتر پہنچنے پر کسی بھی قسم کا اسائنمنٹ دینے سے انکار کردیاگیا، پھر الٹی میٹم دیاگیا کہ استعفا دو یا پھر برطرفی کا سامنا کرو۔۔پپو کا کہنا ہے کہ خاتون رپورٹر کو سوچنے ،سمجھے کا موقع بھی نہیں دیا اور نہ ہی اسے اپنا سامان سمیٹنے کی اجازت دی گئی،زبردستی دفتری حدود سے باہر لے جایا گیا جس سے صورتحال کی بدمزگی میں مزید اضافہ ہوا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں