mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

آج نیوز میں عمران خان کی رہائی پر مٹھائی تقسیم، انکوائری میں اعتراف۔۔

آج نیوز پی ٹی آئی کا مرکزی میڈیا سیل بنتا جا رہا ہے حال ہی میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری پر تمام چینلز نے بڑے بڑے پروگرام کئے لیکن آج نیوز میں ٹھنڈ کا ماحول رہا بعد ازاں جب عمران خان رہا ہوئے تو آج نیوز کے مرکزی دفتر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔نیوز روم کے بڑے نے  مٹھائی منگوائی اور فلور پر موجود  لوگوں میں تقسیم کیں پپو کے مطابق یہ بات  وفاقی وزیراطلاعات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب تک پہنچا دی گئی، جس پر ن لیگی قیادت نے شدید غصے کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مریم اورنگزیب نے چینل کے سی او او کو کال کر کے کھری کھری سنادی چینل کے مالک اس بات سے لاعلم تھے لیکن جب ان کے علم میں یہ بات آئی تو انھوں نے  چند دنوں میں ہی چینل کے پارٹنر کو کینیڈا سے ہنگامی بنیادوں پر بلوالیا گیا اور انکوائری  بٹھادی،انکوائری کا سربراہ ایچ آر ہیڈ کو بنایا گیا جنھوں نے اپنے واقفیت والوں سے پوچھ گچھ کی اور رپورٹ مالک کو پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ  یہ بات درست ہے کہ جب عمران خان رہا ہوئے تو نیوز فلور پر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور مٹھائی تقسیم ہوئی ساتھ ہی یہ بھی رپورٹ میں لکھا کہ عمران خان کی رہائی والے دن ن لیگی پیپلز پارٹی قیادت کو گالیاں  بھی دی گئیں  اور نامناسب الفاظ استعمال کئے۔ پپو کے مطابق اس رپورٹ کو جمع کرائے چار یوم ہو چکے لیکن نتیجہ زیرو ہے۔دوسری جانب آج نیوز کے ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں اپریل کی سیلری ابھی تک نہیں دی گئی ہے جب مئی بھی ختم ہونے والا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں