آج نیوز میں بڑی وکٹ گر گئی ۔ عمران جونئیر ڈاٹ کام پر چند روز قبل آج نیوز کے حوالے سے پپو کی ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ چینل کے نیوز فلور پر عمران خان کی رہائی کیک کاٹا گیا اور پھر مالکان نے اپنے پارٹنر کو کینیڈا سے طلب کیا ۔خیر تارہ معاملہ یہ ہے کہ آج نیوز میں ڈیجیٹل ہیڈ نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔ پپو کے مطابق استعفی دینے کی دینے کی وجوہات ماضی میں نیوز فلور پر ہونے والے معاملات بھی ہیں۔پپو کے مطابق کینیڈا سے آئے پارٹنر اب چھ ماہ کراچی میں ہی رہینگے اور انھوں نے اب چینل کنٹرول سنبھالنا شروع کردیا ہے کینیڈا سے آئے پارٹنر نے ڈیجیٹل ہیڈ سے متعلق فیصلہ کیا۔ ڈیجیٹل ہیڈ سے مبینہ طور پر کہا گیا کہ آپ نے اپنے طور پر بھرتیاں شروع کیں لیکن آپ کی آمد کا چینل کو کوئی فائدہ نہیں ہوا آپ سے قبل ڈیجیٹل ڈپارٹمنٹ زیادہ بہتر پوزیشن میں تھا۔بتایا جاتا ہے کہ ڈیجیٹل ہیڈ نے یہ سب خاموشی سے سنا اور اپنا استعفا بذریعہ ای میل ایچ آر کو بھیج دیا۔پپو کے مطابق کینیڈا سے آئے مالک فل فارم میں چل رہے ہیں اور ان کی نظریں نیوز فلور کے دو بڑوں پر بھی ہیں پپو نے بتایا کہ کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی کینیڈا سے آئے پارٹنر نے آج نیوز کے چئیرمین -سی او او – سی ای او اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کیں اور چھ ماہ کی تفصیلات اکھٹی کیں جبکہ چند ملازموں سے فون پر چینل کے معاملات پر اہم معلومات بھی حاصل کیں۔
آج نیوز میں بڑی وکٹ گر گئی۔۔
Facebook Comments