aaj news mein assignment head HR head bangya

آج نیوز میں اسائنمنٹ ہیڈ ، ایچ آر ہیڈ بن گیا؟؟

آج نیوز میں مالکان کی اپنے چینل سے عدم دلچسپی بڑھتی جارہی ہے، انہیں کچھ پتہ چلتا کہ چینل میں کیا ہورہا ہے؟ ایچ آر سے لے کر ایڈمن بھی اسی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں، کیوں کہ وہ بھی گھڑی دیکھ کر اپنی اپنی ڈیوٹیاں کررہے ہیں، ایچ آر کا جو کام ہے آج نیوز میں ایک اسائنمنٹ ایڈیٹر کرنے لگ گیا ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج نیوز میں موجود اسائنمنٹ ہیڈ نے اچانک ایچ آر کی رٹ کو چیلنج کردیا، ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ جب بھی کوئی بھرتی کرنی ہوتی تھی تب آج نیوز کی آفیشل ویب سائیٹ پر اشتہار لگایا جاتا تھا، یا آج نیوزکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان لگایا جاتا تھا لیکن اس بار اسائنمنٹ ہیڈ نے نیوزفلور کے “بڑے” کے حکم پر  سوشل  میڈیا کے ایک مشہور پلیٹ فارم ” لنکڈ ان “پر اپنی آئی ڈی سے اشتہار لگا دیا جس میں بھرتی کا اشتہار دیا گیا ہے اور رپورٹرز اور اسائمنٹ ایڈیٹر کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے ماضی میں بڑے میڈیا ہاوسز میں نوکری حاصل کرنے کے لئے ہزاروں سی ویز پینڈنگ میں رہتی تھی لیکن آج نیوز کا یہ حال ہے کہ اشتہار کے باوجود کوئی  اچھا رپورٹر یہاں آنے کو تیار نہیں۔جب کہ پہلے سے نیوز روم میں موجود اسٹاف روزانہ اس بات کی ٹینشن لے کر دفتر میں انٹری مارتا ہے کہ شاید آج اس کا آخری دن ہو اس ادارے میں۔دوسری طرف آج نیوز میں مالی حالات اب انتہائی تشویش ناک ہو چکے ہیں حال یہ ہوگیا ہے کہ ماضی میں کانٹریکٹرکی گاڑیاں جو اسائیمنٹس پر چلتی تھی ان کی تعداد چھ تھیں جو کہ اب صرف دو رہ گئی ہے کانٹریکٹر نے زیادہ گاڑیاں دینے سے انکار کر دیا ہے اور واضع طور پر ایچ آر ہیڈ سے کہا ہے کہ جب تک بلنگ نہیں ہوگی گاڑیاں نہیں ملیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں