آج نیوز میں ڈائریکٹر نیوز چند دنوں قبل پشاور روانہ ہوگئے۔۔ مالکان کی جانب سے کلاس کے بعد وہ چار پانچ روز تو دفتر آنے جانے میں محتاط رہے اور وقت پر آتے جاتے رہےلیکن مالکان کی بیرون ملک روانگی کے بعد پھر سے پرانی روٹین شروع کردی۔۔ دورے پر دورے کرنے والے ڈائریکٹر نیوز کی نیوز روم میں دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ انھیں اینکرز کے روسٹر تک کا معلوم نہیں ہوتا ۔۔ڈائریکٹر نیوز اپنے پیچھے ایکٹنگ ڈائریکٹر نیوز، سینئر بزنس اینکر اور روسٹر انچارج کو چھوڑ گئے۔۔(یہ تینوں الگ الگ شخصیات نہیں، بلکہ ایک ہی شخص کے تین عہدے ہیں)۔۔ آج نیوز میں ڈائریکٹر نیوز کے ہم نوالہ ہم پیالہ بزنس اینکر کی من مانیوں کا شکار ہونے والے دو اینکرز اچانک اسکرین سے غائب ہو گئے جن میں ایک خاتون اور ایک مرد اینکر شامل ہیں خاتون اینکر روسٹر انچارج کی جانب سے ہراساں کرنے اور من مانیاں چلانے کی شکایات کئی مرتبہ ڈائریکٹر نیوز کو کر چکی ہیں لیکن کوئی ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے خاتون اینکر نے مزید خبریں پڑھنے سے معذرت کر لی ہے پپو کے مطابق خاتون اینکر کئی دنوں سے روسٹر انچارج کے رویے سے پریشان تھیں انھیں ایسا لگتا ہے کہ فرقہ واریت کی بنا پر انھیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تنگ کیا جا رہا ہے ۔۔دوسری جانب دوسرے مرد اینکر کو بھی روسٹر انچارج نے سینئر ہونے کے باوجود نائیٹ میں ڈیوٹیاں کرنے کا کہا تھا جس پر انھوں نے انکار کر دیا تھا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مرد نیوز اینکر ایک سینئیر اینکر ہے جو ماضی میں آج نیوز کی اسکرین پر ٹرانسمیشن اور پرائم ٹائم بلیٹن بھی کرتا رہا ہے ایسے میں اسے نائٹ شفٹ میں ڈالنا کسی ذاتی رنجش کا باعث لگتا ہے۔ پپو کا کہنا ہے روسٹر انچارج سے تمام اینکرز پریشان ہیں چینل مالکان کی وطن واپسی پر اینکرز ایک ساتھ جمع ہو کر چینل مالکان کے پاس شکایات لے کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)