آج نیوز میں ڈرٹی پالیٹکس سے تنگ آکر خاتون رپورٹر نے اپنا استعفی ایچ آر میں جمع کرا دیا خاتون رپورٹر کو نیوز فلور کے بڑے نے عتاب کا شکار بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے نہ تو اسے کام کرنے دیا جا رہا تھا اور نہ ہی اسے بریکنگ کرنے دی جا رہی تھی۔ خاتون رپورٹر کا ایکری ڈیشن فارم بھی نیوز فلور کے بڑے نے ریجیکٹ کر دیا تھااور خاتون رپورٹر کی ویکلی آف کو بھی تبدیل کردیاتھا ، خاتون رپورٹر کا پہلے اتوار کو ویکلی آف تھا جسے تبدیل کردیاگیا۔ایسے ہی معاملات سے تنگ آکر بلاخر خاتون رپورٹر مستعفی ہو گئیں۔ عمران جونیئر ڈاٹ کام نے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ خاتون رپورٹر چھانٹی لسٹ میں ہے اور انہیں فارغ کردیاجائے گا۔ پپو کے مطابق اس سے پہلے کہ خاتون رپورٹر کو ان کی روانگی کا پروانہ تھمایا جانا تھا لیکن وہ وقت سے پہلے ہی نیوز فلور کے بڑے سے تنگ آکر مستعفی ہو گئیں ادھر حال ہی میں جوائن کرنے والا رپورٹر جو کہ آج نیوز میں لوکل گورنمنٹ بیٹ پر کام کر رہا تھا ،پپو کے مطابق یہ رپورٹر سنو ٹی وی سے رابطے میں ہے، جہاں حال ہی میں جوائن کرنے والے رپورٹر کے بدھ کے روز دنیا ٹی وی سے معاملات فائنل ہونے ہیں، اگر اس رپورٹر کے معاملات خوش اسلوبی سے ڈن ہوگئے تو وہ سنو سے استعفا دے دیگا اور آج نیوز والا رپورٹر اس کی جگہ جوائن کرلے گا۔۔پپو کے مطابق منگل کے روز تک اس نے آج نیوز میں اپنا کوئی استعفا جمع نہیں کرایا اور نہ ہی نوٹس پیریڈ پر ہے۔پپو کے مطابق کراچی بیورو کا ایک اور رپورٹر پندرہ دن کی چھٹی کے لئے درخواست لئے مارا مارا پھر رہا ہے لیکن اسے چھٹیاں نہیں دی جارہیں۔۔۔
آج نیوز کی خاتون رپورٹر مستعفی۔۔
Facebook Comments