mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

آج نیوزکے تین اینکرز عتاب کا شکار۔۔

آج نیوز کے تین اینکرز بزنس اینکر کے عتاب کا شکارہوگئے۔ پپو کے مطابق نیوز فلور کے بڑے نے بزنس اینکر کو اینکرز کا انچارچ بنا رکھا ہے جبکہ بزنس اینکر ازخود ایڈشنل ڈائریکٹر نیوز بن بیٹھے ہیں۔ نیوز فلور کے بڑے کی بیرون ملک روانگی کے بعد سے انچارچ اینکرز کی جانب سے مختلف اینکرز کو مسلسل  ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے ۔۔ خواتین اینکرز میک اپ روم میں میک اپ کروا رہی ہوں یا باہر ٹیرس پر کھڑی ہوں انچاج اینکر ہر جگہ آنے جانے پر پابندی لگا رہے ہیں اور سب کے  سامنے اینکرز سے تیز آواز میں بات کرتے ہیں ۔پپو کے مطابق اینکرز اپنے روسٹر کو لے کر بہت پریشان ہیں اور وہ اس مسئلے کا ہمیشہ کے لئے حل چاہتے ہیں۔اینکرز کا کہنا ہے کہ پورے مہینے کا روسٹر ایک ساتھ بنایاجائے جس میں ویکلی آف بھی واضح کی جائیں۔جب کہ اس وقت حال یہ ہے کہ اینکرز کے انچارج  نے اپنی ایک سلطنت قائم کر رکھی ہے اور پسند ناپسند  کی بنیاد پر روسٹر بنایا جا رہا ہے۔ ماضی میں اینکرز کا ماہُوار روسٹر بنتا تھا لیکن اب ہر روز نیا روسٹر نکلتا ہے بعض اینکرز سے ایوننگ شفٹ کروا کر نو بجے اور بارہ بجے کا بلیٹن کروا کر دوسرے روز بھی جلدی بلوا لیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ ماہ بزنس اینکر خود اپنی گلے کی خرابی کا بہانا بنا کر بارہ روز تک از خود آف ائیر رہے اور بارہ روز تک اپنا یوٹیوب چینل چلاتے رہے جبکہ پروگرام بھی اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ریکارڈ کئے۔ پپو کا کہنا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ سے لے کر، نیوزڈیسک اور پی سی آر والے تمام لوگ اینکروں کے انچارج سے نالاں ہیں۔لیکن مسئلہ یہ بھی ہے کہ نیوزروم کے بڑے کے اسے سپورٹ حاصل ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں