mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

آج نیوزکے برطرف رپورٹرز کی بحالی کا مطالبہ۔۔

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن  کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ۔۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آج نیوز ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے بیک وقت دو کرائم رپورٹرز سمیت دیگر  صحافیوں کی جبری برطرفی کیخلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ سی آر اے نے بطور ایسوسی ایشن جبری برطرفیوں کو صحافیوں کا معاشی قتل قرار دیا ہے اور اس طرح کے جبری عمل کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں سمجھا جاسکتا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ بغیر کسی نوٹس کے آج نیوز انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو نوکریوں سے اچانک برطرف کئے  جانے کے عمل کو غیرقانونی وا ناقابل فہم تصور کیا جاسکتا ہے۔۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن  آج نیوز ٹی وی کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ صحافیوں کی جبری برطرفی جیسے فیصلے پر فی الفور نظرثانی کرتے ہوئے صحافیوں کو واپس نوکریوں پر بحال کیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں