کراچی کے علاقے موچکو تھانے کی حدود میں حب ریور روڈ سے آج نیوز کا جعلی صحافی بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او موچکو نے ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر کامیاب کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق مین حب ریور روڈ موچکوچیک پوسٹ رئیس گوٹھ موچکو کراچی پرخود کو ڈیجیٹل میڈیا کا بیورو چیف کا کارڈ دکھلاتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد مجھے 25 ہزار بھتہ ہفتہ وار دو گے تو ٹھیک ہے ورنہ میں تمہارے خلاف میڈیا میں جھوٹی خبریں لگا کر تم پولیس والوں کی نوکری کھا جاؤنگا۔ جس پر مذکورہ صحافی کا ریکارڈ متعلقہ ادارے سے چیک کرایا گیا تو وہ جعلی ثابت ہوگا۔ جس پر ملزم خالد حسین ولد بہادر خان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر نمبر تین سو اڑتالیس بٹا دوہزار تئیس درج کرلی گئی۔۔
Facebook Comments