پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے فیصلے کے مطابق صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ٹی وی چینلز کی جبری بندش اور غیر اعلانیہ سنسرشپ کے آج بروز منگل پورے ملک میں یوم سیاہ منانے کے فیصلے کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے زیر اہتمام بروز منگل 03:00 بجے کراچی پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اس احتجاجی مظاہرے میں کراچی کے صحافیوں، وکلا، سیاسی کارکن، مزدور تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے، کے یو جے کے صدر اشرف خان نے تمام تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ہونے والے اس ملک گیر احتجاج میں بھر پور شرکت کریں، اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے سینئیر صحافی اور دیگر تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔۔
آج ملک بھر میں میڈیا ورکرز کا یوم سیاہ۔۔
Facebook Comments