aaj kal ke dramo ka mawad accha nahi | Shagufta Ijaz

آج کل کے ڈراموں کا مواد اچھا نہیں ، شگفتہ اعجاز۔۔

معروف سینئر اداکارہ  شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ  آج کل کے ڈراموں میں مواد اچھا نہیں ہوتا، یکسانیت کے شکار ڈراموں میں  کچھ  رومانوی مناظر ڈال کر ریٹنگ حاصل کی جاتی ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں  شگفتہ اعجاز   نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   آج کل  ڈراموں میں  ایک جیسی ہی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں، خواتین کو مجبور عورت کے کردار دیے جانے سمیت انہیں کمزور کردار دیے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ماضی میں لوگ کئی کئی گھنٹے اپنی پسند کے اداکار کے ڈرامے کا انتظار کرتے تھے مگر آج ایسا نہیں ہوتا۔شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ آج کل کے ڈراموں میں مواد اچھا نہیں ہوتا، اس لیے وہ رومانوی مناظر ڈال کر کچھ ریٹنگ حاصل کرلیتے ہیں۔شگفتہ اعجاز نے شکوہ کیا کہ آج کل کے ایوارڈز شوز میں پی ٹی وی کے زمانے کے اداکاروں کو نہ تو بلایا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں ایوارڈز دیے جاتے ہیں، کیوں کہ وہ گلیمرس سے دور ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں