aaj kal har cheez khabar banjati hai

آج کل ہرچیز خبر بن جاتی ہے، چیف جسٹس پاکستان۔۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک سماعت کے دوران خوشگوار موڈ میں مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بڑا مسئلہ ہے، ہمارے لائٹ کمنٹس بھی خبر بن جاتے ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہندو جیم خانہ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تجویز دی کہ کمشنر سے زمین کے رقبے سے متعلق تفصیل طلب کی جائے، آپ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟رمیش کمار نے جواب دیا کہ گورنر ہاؤس اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وہاں عوام نہیں جاتے اس لیے صاف ہیں، جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو، آپ گورنر ہاؤس کے باہر احاطہ دیکھ لیں جا کر، کیا حال ہے، دنیا کا کوئی ایک ملک بتا دیں جہاں گورنر اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے باہر کنٹینر لگے ہوں، وہ وقت بھی آئے گا جب حکمرانوں کو لوگوں کی فکر ہو گی، ہمیں ہندو کمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے، آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے، آج کل آپ کی پارٹی کون سی ہے؟رمیش کمار نے جواب دیا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پارٹی بدلتے رہتے ہیں، جہاں بھی ہوں ایک پارٹی میں رہیں، آپ کو تو یہ جگہ نہیں دیں گے، کل آپ کچھ اور بنا دیں گے، آج کل بڑا مسئلہ ہوتا ہے، آج کل ہر چیز خبر بن جاتی ہے، ہمارے لائٹ کمنٹس بھی چھاپ دیتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں