پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما علیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آج بھی شوکت خانم کے سب سے بڑے ڈونر ہیں۔ ” جیونیوز” کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے بتایاکہ جب کسی میں جذبہ ہو تو پیسوں کی اہمیت معنی نہیں رکھتی ، عمران خان کا ساتھ اس وقت دینا شروع کیا جب ان کے پاس ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں تھی، میں نے کچھ بھی اقتدار کیلئے نہیں کیا ۔علیم خان کا کہنا تھا کہ2011میں عمران خان کیلئے مہم اس وقت چلائی جب عمران خان نے مجھے ٹکٹ تک نہیں دیا تھا، لیکن اس کے باوجود میں نے عمران خان کیلئے بھرپور مہم چلائی، مینار پاکستان کا پورا جلسہ عمران کے کہنے پر آرگنائز کیا، مجھے لگتا ہے 2018 سے پہلے والا عمران خان بالکل مختلف عمران خان تھا۔علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت سارے فیصلے علم یا عمل کی وجہ سے کیے، بدقسمتی سے عمران خان سیاست اور ریاست سے متعلق فیصلے بشریٰ بی بی کے کہنے پر کرتے تھے،کہاں جانا ہے کہاں نہیں جانا، جنازے میں نہیں جانا، کس سے ملنا ہے کس سے نہیں ملنا، وہ بالکل توہم پرست بن گئے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ جب سے سیاست شروع کی یہی سمجھتا تھا کہ جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت کچھ نوا زا ہو، عزت دی ہو، نام دیا ہو، شہرت دی ہو، دولت دی ہو تو آپ کے اوپر ذمہ داری زیادہ ہے، اس کا احساس کرنا چاہیے، صرف تنقید کرنا اور برا بھلا کہنا حل نہیں ہے۔
آج بھی شوکت خان کا سب سے بڑا ڈونر ہوں، علیم خان۔۔
Facebook Comments