A1 Tv launching

اے ون ٹی وی رواں ماہ لانچ ہونے کا اعلان

معروف صحافی مبین رشید نے رواں ماہ کے اختتام پر ” اے ون ٹی وی “ کے نام سے انفوٹینمنٹ چینل لانچ کرنے کا اعلان کردیا ، چینل سکائی پر برطانیہ اور پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔ مبین رشید نے مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ وہ 2015 میں لندن میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا کامیاب انعقاد بھی کراچکے ہیں ، اب انہوں نے اپنا چینل اے ون ٹی وی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سکائی پر رواں ماہ کے اختتام پر ریلیز کیا جائے گا۔ چینل لندن سے آن ایئر کیا جائے گا جس کے 4 سٹوڈیوز ہیں اور یہ ہر 3 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کا نیوز بلیٹن نشر کرے گا جبکہ اس پر پاکستانی اور بھارتی فلمیں بھی نشر ہوں گی۔ اے ون ٹی وی رات 8 سے 10 کے دوران ٹی وی ڈرامے بھی پیش کرے گا۔۔ ” اے ون ٹی وی “ 23 مارچ کو سکائی چینل پر 869 نمبر پر لانچ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں