ایک رپورٹرمیرخلیل کی قبر میں لیٹ گیا، وسعت اللہ خان۔۔

 لوگ اپنی وفاداریاں ثابت کرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ سینئر صحافی وسعت اللہ خان نے بھی سنایا ہے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  وسعت اللہ خان کاکہناتھاکہ میر خلیل الرحمان(جنگ اخبار کے مالک) کا انتقال ہوا تو ایک رپورٹر اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے ان کی قبر میں لیٹ گیا تھا کہ پہلے مجھ پر مٹی ڈالو، پھر اسے ڈانٹ کر قبر سے نکالا گیا تھا۔ان کی گفتگو پر مبنی ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی و یوٹیوبر اسد علی طور نے لکھا کہ’’وہ عظیم رپورٹر اب جنگ اخبار میں اب ایک بڑا عہدہ رکھتے ہیں!‘‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں