سہیل وڑائچ کے خلاف سائبرکرائم میں درخواست۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے خلاف لاہور میں سائبر کرائم میں  درخواست دے دی گئی۔ لاہور کے علاقے ساندہ کلاں کے رہائشی  مشکور حسین ولد غلام علی نے سائبر کرائم میں دی گئی اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ ۔۔ سہیل وڑائچ جنگ اخبار میں کالم لکھتے ہیں اور ان کی تحریریں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع بھی ہوتی ہیں، انہوں نے  آرمی چیف عاصم منیر کے حوالے سے لکھا کہ۔۔ اگر صدق دل سے معافی مانگ لی جائے تو مصالت ہوسکتی ہے۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی  آرنے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ آرمی چیف نے ایسا کوئی سیاسی بیان دیا نہ کسی کو انٹرویو دیا ہے۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ سب ذاتی فائدے اور تشہیر کیلئے کیاگیا۔۔ درخواست گزار نے سائبر کرائم کو لکھا ہے کہ سہیل وڑائچ کے خلاف جھوٹی خبر پھیلانے پر مقدمہ درج کیا جائے کیوں کہ ان کی جھوٹی خبر سے ایک قابل عزت ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں