گورنر سندھ کے اسکواڈ کاصحافی پر تشدد۔۔

 کے یو جے دستور نے  گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اسکواڈ کی جانب سے سینئر صحافی اور کے یو جے دستور کے رکن عاطف خان سے بدتمیزی اور انہیں زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری اور  سیکرٹری ریحان چشتی نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ میڈیا کوریج کے شوقین اور اپنے ہر کام کی میڈیا کوریج کے متمنی گورنر سندھ کا سینیر صحافی سے ناروا سلوک  کسی طور بھی انکے منصب سے مطابقت نہیں رکھتا،  حکومت کے درست کارناموں کی تشہیر اور غلط کاموں کی نشاندہی صحافیوں کا فرائض منصبی ہے ، صحافیوں کو اپنے اولین فرض منصبی کی ادائیگی کی پاداش  میں  نشانہ بنانہ  غیر جمہوری رویہ ہے،  کے یو جے دستور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ گزشتہ روز کی شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے گورنر  سندھ  متعلقہ اداروں سے ملکر عوام کی دادرسی کرتے لیکن گورنر سندھ نے اس قدرتی آفت کو بھی اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا گورنر کے  پروٹوکول کی وجہ سے دیر تک لوگ بارش کے پانی میں پھنسے رہے صرف یہی نہیں بلکہ سینئر صحافی عاطف خان کی جانب سے اس معاملے کی نشاندہی کرنے پر نہ صرف گورنر سندھ نے انہیں شدید  تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انکے پروٹوکول عملے نے بھی عاطف خان کو زدوکوب کیا، کے یو جے دستور  نے کہا کہ گورنر سندھ اپنے مرتبے کے شایان شان شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں بصورت دیگر احتجاج سمیت قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں