حج سے واپسی پر سینئر صحافی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام۔۔

سینئیر صحافی انجمن مبصرین پاکستان کے چیئرمین راشد لطیف گذشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس آئے تو سینیئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری مقصود یوسفی نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں کلب کے دوستوں نے راشد لطیف کو مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر راشد لطیف نے عمرہ کے حوالے سے اپنے خوشگوار تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہے وہ شخص جس کو اللہ تعالی اپنے گھر بلاتا ہے ۔وہاں جاکر دل کو وہ سکون ملتا ہے جو کہیں نہیں ملتا ۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی عبادات کے دوران اپنے دوستوں کا نام لے کر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد عمرہ اور حج کی سعادت کے لیے بلالے۔ اس موقع پر پہلے سے عمرہ اور حج کرنے والے دوستوں نے خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے حوالے سے خوشگوار یادوں کاتبادلہ کیا ۔ تقریب میں راشد لطیف اور مقصود یوسفی سمیت شاہد غزالی؛ابوالحسن؛سہیل دانش ؛ڈاکٹر عبدالجبار؛وسیع قریشی ؛وقاص باقر؛ طاہر حسین؛اطہر صوفی؛ معین اللہ شاہ؛اور منیر الدین نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں