سما کی مارکیٹنگ ٹیم کے خلاف سازش کا آغاز۔۔۔۔ 9

سما کی مارکیٹنگ ٹیم کے خلاف سازش کا آغاز۔۔۔۔

سما ٹی وی کی با اثر خاتون اس وقت اپنی ہئ مارکیٹنگ ٹیم کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دو افراد کو کراچی سے اسلام آباد بلا کر ان کے انٹرویوز اپنے مالک کے بیٹے سے کروائے گئے تاکہ ان دونوں کو چینل میں ایڈجسٹ کرایا جاسکے۔۔ پپو کے مطابق ان دو افراد کو جنہیں اسلام آباد بلوا کر خصوصی طور پر انٹرویو کرایا گیا ان میں سے ایک سرکاری چینل میں ٹھیکے پر کام کرتا ہے جب کہ دوسرا بندہ ایک چینل اور ڈیجیٹل گروپ کے درمیان لٹکا ہوا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سما کے کراچی بیورو میں مہنگے اور قابل رپورٹرز کی استعفوں کے بعد ان کی جگہ بھرنے کیلئے رپورٹرز کے انٹرویوز جاری ہیں اب تک بیس سے بائیس رپورٹرز کے انٹرویوز ہوچکے ہیں، ان میں سے جو رپورٹرز بھی رکھے جائیں گے وہ سما چھوڑنے والے رپورٹرز سے نصف تنخواہ پر رکھے جائیں گے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی بیورو کی حالت دگرگوں ہوچکی ہے، جہاں کاٹھ کباڑ اتنا پھیل چکا ہے کہ اسٹاف کے چلنے کی جگہ تک نہیں۔ پپو کے مطابق بیورو میں ڈیزل،پٹرول اور سیلوشن کی بو بری طرح پھیلی ہوئی ہے، روزانہ کوئی نہ کوئی کام ہورہا ہوتا ہے، پپو کا مزید کہنا ہے کہ کرایہ بچانے کیلئے جو پورا فلورخالی کیا گیا تھا وہاں کے تمام دفاتر سیکنڈ فلور پر منتقل کردیئے گئے ہیں اور صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں