انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار اور سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر ساؤتھ ایشیٗن فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) اور پیپلز رائٹس انفورسمنٹ موومنٹ (پریم) کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس 27 نومبر کوسیفما آڈیٹوریم، شادمان، لاہور میں ہوگا۔ریفرنس کا عنوان ’’مجاہدِ اعظم انسانی حقوق و آزادی‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور انسانی حقوق کے حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات حسین نقی کی جمہوریت، آزادیٔ صحافت اور انسانی حقوق کے لیے خدمات پر روشنی ڈالیں گی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گی۔سینئر صحافی ،تجزیہ کار اور سیفما کے روح رواں امتیاز عالم نے صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، وکلاء، طلبہ اور شہریوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
70
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل