اقرار الحسن کو جیل بھیج دیا گیا۔۔۔۔ 28

اقرار الحسن کو جیل بھیج دیا گیا۔۔۔۔

کراچی کی ایک عدالت نے صحافی اور عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کو ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔پیر کے روز نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حکام نے اقرار الحسن کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے وکیلِ صفائی نے درخواستِ ضمانت دائر کی۔عدالت نے درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 21 اکتوبر تک دلائل طلب کیے ہیں۔عدالت نے اقرار الحسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی مزید کارروائی کے لیے آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔اقرار الحسن کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جس میں ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر تنقید کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں