ایمنڈ کے نومنتخب عہدیداران کوکراچی پریس کلب، کے یوجے دستور کی مبارکباد۔۔ 30

ایمنڈ کے نومنتخب عہدیداران کوکراچی پریس کلب، کے یوجے دستور کی مبارکباد۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان اور مجلس عاملہ نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے اظہر عباس کو صدر اور حافظ طارق محمود کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے محمد عثمان اور میاں طاہر کو نائب صدور، ریحان احمد اور ندیم جمال کو جوائنٹ سیکریٹریز جبکہ شہاب محمود کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔فاضل جمیلی، اسلم خان اور مجلس عاملہ نے ایمنڈ کی نومنتخب مجلس عاملہ کے ارکان کے لیے بھی نیک تمناو ¿ں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت کے فروغ اور صحافتی اقدار کی پاسداری کے لیے مو ¿ثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کے استحکام، عوام تک درست معلومات کی فراہمی اور قومی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کراچی پریس کلب نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایمنڈ کی نئی قیادت میڈیا کو درپیش مسائل کے حل اور صحافتی برادری کے اتحاد کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔
دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، نائب صدر منصور احمد قریشی، سیکریٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے نومنتخب عہدیداروان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔کے یو جے دستور کی قیادت نے اظہر عباس کو صدر اور حافظ طارق محمود کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے محمد عثمان اور میاں طاہر کو نائب صدور، ریحان احمد اور ندیم جمال کو جوائنٹ سیکریٹریز جبکہ شہاب محمود کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ نصراللہ چودھری ، ریحان چشتی اور مجلس عاملہ نے ایمنڈ کی نومنتخب مجلس عاملہ کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت کے فروغ اور صحافتی اقدار کی پاسداری کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ کے یو جے دستور نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایمنڈ کی نئی قیادت میڈیا کو درپیش مسائل کے حل اور صحافتی برادری کے اتحاد کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں