ہرسال نئی ممبرشپ اور اسکروٹنی کی جائیگی، گورننگ باڈی کا فیصلہ 49

ہرسال نئی ممبرشپ اور اسکروٹنی کی جائیگی، گورننگ باڈی کا فیصلہ

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر مدیحہ الماس، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ہممبر گورننگ باڈی سید سجاد کاظمی ، سرمد فرخ خواجہ ، اسد محمود، محمد احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، رابعہ عظمت، ظہیر شیخ اور عاشر جان نے شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے ہوئے :۔
(1) گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ لاہور پریس کلب کے تقدس اور کمیونٹی کے منتخب اراکین کی کردار کشی کرنے والوں کا سخت محاسبہ اور انضباطی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
(2) اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور پریس کلب کی نئی ممبر شپ اور سکروٹنی کا عمل ہر سال کیا جائے گا تا کہ ورکنگ جرنلسٹ ہی لاہور پریس کلب کا ممبر رہ سکے۔
روڈا میں بائیو میٹرک کا عمل تیزی سے جاری ہے اور فیز ٹو پایا تکمیل کی جانب گامزن (3) اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے بتایا ہے، میڈیا انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار مشکل حالات میں عامل صحافیوں کو پلاٹ ملنا ٹھندی ہوا کا جھونکا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لاہور کے تمام صحافیوں کو چھت فراہم کریں گے۔ انہوں نے اجلاس میں مزید بتایا کہ بہت جلد روڈا پلاٹوں کے لیٹرز جاری کرے گا اور اقساط کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جبکہ 30 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کی نشاندہی اور 50 فیصد پر پوزیشن ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیز ٹو کمیونٹی کا مفاد ہے اس پر منفی سیاست نہیں کرنا چاہیے، مخالفین سیاسی طور پر خوفزدہ ہیں۔ صدر ارشد انصاری نے مزید کہا کہ قوانین بنانا ، ترمیم کرنا ، لاہور پریس کلب کی باڈی کو منتخب کرنا صرف اور صرف معزز ممبران کا حق ہے جس میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
(4) صدر ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب نے کہا کہ بے روز گار صحافیوں کا سہارا لاہور پریس کلب بن رہا ہے لہذا ان کی ممبر شپ بحال رکھی جائے گی اور پلاٹوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ وہ بے روزگاری میں اپنے بچوں کی کفالت بہتر انداز میں کرسکیں۔
(5) انہوں نے کہا کہ مثبت سیاست کرنے والی اپوزیشن کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن بے جا تنقید کرنے، پریس کلب کے تقدس کو پامال اور ممبران کی کردار کشی برداشت نہیں کی جائے گی ، اس حوالے سے سینئر وکلاء اور ریٹائرڈ حجز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کمیونٹی کی بدنامی کا باعث بننے والے ممبران و نان ممبران کے خلاف ہر سطح پر سخت اقدامات کرے گی۔
(6) گورننگ باڈی نے ایک غیر صحافی کو آلہ کار بنا کر صحافی کمیونٹی کے منتخب عہدیدار کی کردار کشی کرنے والے عناصر کی متفقہ طور پر شدید مذمت کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا۔
(7) اجلاس میں طے کیا گیا کہ گذشتہ سال کی گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق ایسے ممبران کی فہرست مرتب کی جائے گی جو گزشتہ تین سالوں سے ووٹ کاسٹ نہیں کر رہے اور انکی ممبر شپ منسوخ کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں