سنونیوزمیں تنخواہیں نہ ملنے پر اینکرز و ملازمین کے استعفے تیار۔۔۔ 88

سنونیوزمیں تنخواہیں نہ ملنے پر اینکرز و ملازمین کے استعفے تیار۔۔۔

سنو نیوز میں دو ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں ۔ اگست اور ستمبر کی تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ جولائی کی تنخواہ بھی متعدد ملازمین کو تقریباً تین ماہ بعد ملی تھی ۔ اب ایک مرتبہ پھر وہ تیسرے مہینے باقیوں کے ساتھ ملازمت پر بیگار کاٹ رہے ہیں ۔ پپو کا کہنا ہے کہ ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے بار بار پوچھنے پر بھی کوئی تاریخ نہیں بتائی جارہی کہ کب تک تنخواہ ملے گی جبکہ افسران بھی وضاحتیں دے دے کر تھک چکے ہیں اور سیدھا کہتے ہیں ۔ ہماری تنخواہ بھی نہیں آئی ۔ جس نے کام کرنا ہے کرے جس نے جانا ہے چلا جائے ۔ تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے ۔ کئی ملازمین چھٹیوں پر گاؤں چلے گئے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں ۔ ٹیکنیکل کے ایک ڈیپارٹمنٹ میں تو اسٹاف کئی روز سے نہیں ارہا ۔ پپو کے مطابق متعدد سیکشن ایسے ہیں جہاں پرنٹر تک نہیں چل رہا اور پیپرلیس کام چل رہا ہے ۔ بیوروز میں بھی یہی صورتحال ہے ۔ پٹرول نہ ہونے سے گاڑیاں آفس کھڑی ہیں اور صرف آڈیو بیپرز پر گزارہ ہو رہا ہے ۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ سنو نیوز سے تین اینکرز اور ہیڈآفس سمیت دیگر بیوروز سے کئی استعفے بالکل تیار ہیں، جیسے ہی تنخواہ جاری کی جائے گی، یہ لوگ استعفے دے کر ادارے سے اڑان بھر جائیں گے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں