آج ٹی وی اسلام آباد بیورو پر ڈیسک سے تین افراد کو فارغ کردیا گیا، جب کہ ہیڈآفس میں نائٹ شفٹ کے دونوں اینکرز بھی نکال دیئے گئے۔۔ صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ اج ٹی وی میں اب تنخواہوں کا پانچواں مہینہ شروع ہو گیا ہے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ملازمین تو آفس آنے سے بھی قاصر ہیں،پپو کے مطابق ادارے کے ایم ڈی نےملازمین کو جمع کرکے میٹنگ کی لیکن یہ نہ کہہ سکے وہ تنخواہ کب دیں گے۔۔ پپو نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ لاہور اسلام اباد پشاور کوئٹہ سے اسائنمنٹ ڈیسک ختم کر دیے گئے پشاور بیورومیں خاتون بیوو چیف سمیت تین صحافیوں کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ آج ٹی وی کے کئی ملازمین نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے دفتر جانا بھی مشکل ہوگیا ہے، کئی ماہ سے گھر کا کرایہ نہ دینے پر مالک مکان گھر خالی کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ بجلی،گیس کے بل بدترین عذاب بن گئے ہیں، کوئی بیمار ہوجائے تو دوا کے پیسے نہیں ہوتے۔۔ پپو کے مطابق ایک وہ ملازم جسے پی سی ار میں دوبارہ رکھا گیا تھا جب اس کا بیٹا ہسپتال میں داخل ہوا تو بڑی مشکل سے 40 ہزار روپے کی رقم جمع ہوئی۔اسی طرح آج نیوز کا چیف رپورٹر شیاٹکا کا شکار اور علاج کرانےسے قاصر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کراچی پریس کلب اور دیگر ایونٹس پر لنگڑاتے ہوئے چلتے نظر آتا ہے۔پپو کے مطابق اب تو آج ٹی وی کے رپورٹرز اور دیگر عہدیداروں نے بھی پریس کلب آنا چھوڑ دیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ ادارے کے ایم ڈی نے ہر ڈپارٹمنٹ کے ایک نمائندے کو بلا اہم میٹنگ کی جو دو گھنٹے سے زائد چلتی رہی لیکن اس دوران وہ اس بات کا جواب نہ دے سکے کہ تنخواہیں کب ادا کی جائیں گی۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ من پسند لوگوں کو جن میں فنانس،ایڈمن، ایچ آر، ہاؤس کیپنگ، آفس بوائز، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کو ایپکس پرنٹنگ کے تحت کردیا، جس کی وجہ سے اب ان لوگوں کی تنخواہیں برابر آرہی ہیں لیکن باقی لوگ تنخواہوں سے محروم ہیں۔۔
18
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل