ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا پی ایف یوجے ورکرز کے استقبالیہ سے اظہار لاتعلقی ۔۔۔ 48

ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا پی ایف یوجے ورکرز کے استقبالیہ سے اظہار لاتعلقی ۔۔۔

ویڈیوجرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد و راولپنڈی (VJAI) نے واضح کیا ہے کہ پی ایف یوجے ورکرز کے زیرِ اہتمام منعقدہ استقبالیہ سے ایسوسی ایشن یا 16 ستمبر 2026 کو منتخب ہونے والی اس کی کابینہ کا کوئی تعلق نہیں۔
VJAI کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو جرنلسٹس کی نمائندگی کا اختیار صرف 16 ستمبر 2026 کو منتخب ہونے والی مجاز کابینہ کو حاصل ہے، جبکہ کسی غیر مجاز گروپ، تنظیم یا فرد کو VJAI کے نام، عہدوں، لوگو یا نمائندگی کے استعمال کا اختیار نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ PFUJ Workers کے استقبالیہ یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی کو VJAI کی نمائندگی یا تنظیمی سرگرمی قرار دینا غلط اور قابلِ تردید ہے۔
ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد و راولپنڈی نے اس حوالے سے اپنی لاتعلقی کا واضح اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی نمائندگی صرف منتخب اور مجاز کابینہ ہی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں