بزنس رپورٹرزکے وفد کی ایل ڈی سی کے سربراہ سے ملاقات۔۔۔ 63

بزنس رپورٹرزکے وفد کی ایل ڈی سی کے سربراہ سے ملاقات۔۔۔

بزنس رپورٹنگ کے صحافیوں کی لوئی ڈریفس کمپنی (LDC) کےکنٹری ہیڈ اور گرینز اینڈ آئل سیڈز کے سربراہ محمد دانیال سے ملاقات ہوئی۔ لوئی ڈریفس کمپنی زرعی اجناس کی عالمی سطح پر تجارت اور پروسیسنگ کے شعبے میں ایک نمایاں ادارہ ہے۔
ملاقات کے دوران محمد دانیال اور LDC کی ٹیم نے ملتان کے قریب کمپنی کی نئی 40 ہزار ٹن گنجائش رکھنے والی اناج ذخیرہ کرنے کی سہولت کے آغاز، پاکستان میں کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں اور مستقبل میں توسیع کے منصوبوں، اناج کے معیار کے انتظام، کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات، زرعی برآمدات اور ملک کے اناج کے شعبے میں موجود وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں شریک صحافیوں میں بزنس ریکارڈر کے سینئر نمائندے اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری جنرل محمد رضوان بھٹی، بلومبرگ نیوز کے بلال حسین، نوائے وقت کے شعیب شرام، دی ایکسپریس ٹریبیون کے عثمان حنیف، ڈیلی ٹائمز کے جنید خان، جیو نیوز ڈیجیٹل کے منظر ترک، پروپاکستانی کے محمد یاسر اور سینئر صحافی و پوڈکاسٹ میزبان راجہ کامران شامل تھے۔
تفصیلی سوال و جواب کے سیشن کے بعد گفتگو غیر رسمی ماحول میں ہائی ٹی کے دوران بھی جاری رہی، جہاں صحافیوں اور LDC کی قیادت نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر مزید تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں