رجب بٹ کی اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔۔۔۔ 54

رجب بٹ کی اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔۔۔۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آگیا، ایمان فاطمہ اپنے اور بیٹے کیلئے مالی معاونت لینے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کردیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور بیٹے کے لیے مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث دونوں تاحال قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔اب ایمان فاطمہ کی جانب سے نان نفقے کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد معاملہ فیملی کورٹ پہنچ گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر دونوں کی نجی زندگی کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں