مغوی صحافی کے اغواء کا مقدمہ درج، 6 ملزمان نامزد 38

مغوی صحافی کے اغواء کا مقدمہ درج، 6 ملزمان نامزد

خان پور مہر میں صحافی کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے مقدمے میں 6 ملزمان کو نامزد کیا ہے۔پولیس کے مطابق صحافی کو تقریباً 5 روز قبل خان پور مہر کے علاقے سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مغوی صحافی کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دباؤ بڑھنے پر اغواء کار مغوی صحافی کو شکارپور کے کچے کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں اغواء اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔مزید تحقیقات کے بعد مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں