اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب ہوئی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے میڈیا سینٹر کاافتتاح کیا۔جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام منہاس نے تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزادمیڈیا کیلئے ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کررہے ہیں،بے شک ہم پر تنقید کریں یا تعریف، آپ آزاد ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موزوں جگہ فراہم کردی ہے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سینٹر بنا دیا ہے، یہاں آ کر لوگ اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم پر تنقید نہ کریں، جتنی تنقید کرنی ہے کریں۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے مزید کہا کہ منفی بات کی ریٹنگ زیادہ آتی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ مثبت بات بھی پھیلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرد صحافت کی جگہ سنجیدہ جرنلزم زندہ باد ہے، پڑھے لکھے لوگ اس جرنلزم کے ساتھ ہیں۔
82
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل