ary ke reporter par fard jurm aaid 320

اے آروائی کی ٹیم سے بدسلوکی کی مذمت۔۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے ایک سیاسی تنظیم کے سربراہ کی این سی سی آئی اے میں پیشی کے دوران سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں کو پیشہ ورانہ ادائیگی سے روکنے اور انہیں بدسلوکی کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے، کے یو جے دستور کے صدر نصراللہ چودھری اور ریحان خان چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو کوریج سے روکنے کے عمل کو اظہار رائے اور آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے، کے یو جے دستور کے رہنماوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے اے آر وائی کی نیوز ٹیم کو کوریج سے روکنے کے معاملے کا فوری نوٹس لیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ صحافی بلا روک و ٹوک اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنا سکیں، کے یو جے دستور نے سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں