141

میڈیا پالیسی، صحافیوں کے تحفظ اور شفافیت پر مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے میڈیا سے متعلق پالیسیوں، صحافیوں کے تحفظ اور ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اجلاس میں اراکین نے کہا کہ میڈیا ملکی جمہوری نظام کا اہم ستون ہے، اس لیے صحافیوں کو محفوظ اور آزادانہ ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔کمیٹی نے حکومت کو سفارش کی کہ میڈیا سے متعلق قوانین اور پالیسیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، جبکہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور معلومات تک رسائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں